• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مارکیٹ میں جرمن کار ساز کمپنی کی نئی توانائی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہتازترین

December 05, 2023

شین یانگ(شِنہوا)جرمن کار ساز کمپنی بی ایم ڈبلیوگروپ نے  کہا ہے کہ اس نے خالص الیکٹرک  کاروں کےماڈلز کی فروخت میں مضبوط ترقی کی رفتار کے ساتھ چینی مارکیٹ میں3 لاکھ سے زائد  نئی توانائی گاڑیاں (این ای وی) فروخت کی ہیں۔

2023 کے پہلے 10 مہینوں میں بی ایم ڈبلیوکی چین میں خالص الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 211 فیصد بڑھ کر78 ہزار 568 یونٹس تک پہنچ گئی۔

چین میں بی ایم ڈبلیوگروپ کے مشترکہ منصوبے بی ایم ڈبلیو بریلینس آٹو موٹیو لمیٹڈ جس کا صدر دفتر لیاوننگ صوبے کے دارالحکومت شین یانگ میں ہے، نے 22 نومبر کو ایک نئے بیٹری پروڈکشن پلانٹ کی مرکزی عمارت کی تعمیر مکمل کی جس پر کل 10 ارب یوآن (تقریباً 1 ارب 40 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی۔