ٹوکیو(شِنہوا) پیناسونک کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر ٹیٹسورو ہوما نے کہا ہے کہ چین میں کاروباری ماحول توقعات کے مطابق ہے اور جاپانی کمپنیاں چین کو ایک اہم مارکیٹ سمجھتے ہوئے یہاں اپنے کاروبار کوتیزی سے فروغ دے رہی ہیں۔ جاپانی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ان چائنہ (سی جے سی سی آئی) کے صدرہوما نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جاپانی ٹیک کمپنی چینی مارکیٹ میں مواقع کی تلاش جاری رکھیں گی۔
انہوں نے بتایاکہ 2019 میں چائنہ اورشمال مشرقی ایشیا کمپنی کا صدر دفتر بیجنگ میں قائم کرنےکے بعد سے پیناسونک گروپ کی مصنوعات اور خدمات چینی مارکیٹ کے قریب تر ہو گئی ہیں اورچین میں اس کے کاروبار نے مسلسل کئی مالی سالوں سے نسبتاً زیادہ ترقی کی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں کوویڈ اورناسازگار تجارتی ماحول جیسے دنیا کو درپیش چیلنجز کاذکر کرتے ہوئے ہوما نے کہا کہ پیناسونک نے چینی مارکیٹ میں اپنی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنا جاری رکھا ہے اور2023 میں تین نئے مراکزسمیت 17 نئے پیداواری مراکز قائم کئے ہیں، پیناسونک نے اس سال چین کے لیے کئی سرمایہ کاری منصوبے بھی تشکیل دئے ہیں۔