• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین کا ٹیومر کے علاج میں فریز ڈرائینگ ٹیکنالوجی کا استعمالتازترین

March 21, 2024

ہانگ ژو (شِنہوا) ژے جیانگ یونیورسٹی کے مطابق ایک چینی تحقیقی ٹیم نے ٹیومر کی ادویات کو مؤثر بنانے کے لئے فریز ڈرائیڈ لمف نوڈز کا استعمال کیا ہے۔

حالیہ برسوں میں ٹیومر ٹارگیٹڈ تھراپی کے طور پر سیل ادویات استعمال کی جارہی ہیں۔ چیمرک اینٹیجن ریسیپٹر (سی اے آر) ٹی خلیات کو ہیمیٹولوجیکل ٹیومر کے کلینیکل علاج میں تیار اور استعمال کیا گیا ہے۔ یہ مقررہ مقامات پر ٹیومر خلیات کی درست طریقے سے شںاخت اور ان کا خاتمہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔تاہم ٹھوس ٹیومر کی جگہ پر چیمرک اینٹیجن ریسیپٹر ٹی خلیات کو دیرپا اور مؤثر انداز تیار کرنا ایک چیلنج رہا ہے۔

ژے جیانگ یونیورسٹی کے کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز اور ژے جیانگ یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن کے اول الحاق اسپتال کے محققین نے چیمرک اینٹیجن ریسیپٹر ٹی خلیات کو لمف نوڈز کے ساتھ استعمال کرنے کا خیال پیش کیا جو اکثر ٹیومر سرجری کے دوران نکال دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے لمف نوڈز کی سوراخ دار ساخت اور فعال اجزاء کو مؤثر طریقے سے محفوظ رکھنے کے لئے فریز- ڈرائینگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے انہیں اینٹی ٹیومر سیل ادویات کو ذخیرہ کرنے اور فراہم کرنے میں ایک ذریعہ کے طور پراستعمال کیا جس سے علاج زیادہ مؤثر اور دیرپا ہوگیا۔

ژے جیانگ یونیورسٹی کے کالج آف فارماسیوٹیکل سائنسز سے وابستہ گو ژین نے کہا کہ تحقیقی ٹیم نے جانوروں کے نمونوں سے تصدیق کی ہے کہ نئی تکنیک سرجری کے بعد ٹیومر کے دوبارہ ابھرنے کو مؤثر طریقے سے روک سکتی ہے۔

یہ تحقیق جرنل نیچرمٹیریلز میں شائع ہوئی ہے۔