لانژو(شِنہوا) چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے معدنی ذخائر کی اندرونی ساخت کا پتہ لگانے کے لیے مونز امیجنگ ٹیکنالوجی کو کامیابی سے استعمال کیا ہے، جس سے معدنیات کی دریافت اور ارضیاتی ڈھانچے کی تصویر کشی کے لیے ایک نیاطریقہ فراہم ہوا ہے۔ یہ تحقیق جیو فزیکل جرنل انٹرنیشنل میں آن لائن شائع کی گئی ہے۔ زیرزمین معدنی ذخائر کی تلاش اور گوف ایریا کا درست مقام معلوم کرنا کان کنی صنعت کو درپیش چند چیلنجز میں سے ایک ہیں۔ معدنیات کی تلاش کی روایتی طریقہ کار میں اقتصادی لاگت زیادہ ہونے کے ساتھ مقام کے درست تعین کا مسئلہ درپیش ہے۔ لانژو یونیورسٹی کے ریسرچ لیڈر لیو ژییی نے کہا کہ روایتی مصنوعی شعاعوں کے آلات کے مقابلے میں فطرت کے بنیادی ذرات میں سے ایک کی حیثیت سے مونز میں سرایت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، جس سے بڑی جسامت کی حامل چیزوں سے بغیر رابطے، گہری سرایت کے ساتھ بغیر نقصان پہنچائے تصاویرحاصل کی جاسکتی ہیں۔