• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین کی جانب سے جانوروں کے ابتدائی ظہور سے متعلق اہم انکشافاتتازترین

July 16, 2024

ہیفے (شِنہوا) چینی محققین نے آج سے 54 کروڑ سال سے زیادہ عرصہ قبل جانوروں کے ابتدائی ظہور کے عمل (کیمبرین  ایکسپلوژن)پر نئی روشنی ڈالتے ہوئے سمندری آکسیجن اور ابتدائی جانوروں کے ارتقا کے درمیان ایک  تعلق دریافت کیا ہے۔

کیمبرین  ایکسپلوژن تقریبا 54 کروڑ 10لاکھ سال قبل ابتدائی کیمبرین دور میں ہوا تھا۔ اس دور میں ابتدائی جانوروں کی درجہ بندی کے تنوع، مورفولوجیکل  فرق اور ماحولیاتی پیچیدگی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

سمندروں سے آکسیجن  کی پیداوار( آکسیجیشن ) کواس تیز رفتار ارتقا کا بنیادی محرک قرار دیا گیا ہے ،تاہم، حالیہ  تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ابتدائی جانوروں کی بنیادی میٹابولک ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ضروری آکسیجن کی ضروریات پہلے ہی  پوری ہو چکی  تھیں۔

کچھ محققین کے نزدیک کیمبرین  ایکسپلوژن  سمندر وں سے آکسیجن کی  پیداوارکا سبب بنی تھی اور سمندری آکسیجیشن کا  مثبت فیڈ بیک لوپس کے ذریعے جانوروں کے ارتقا کے ساتھ  ایک تعلق تھا۔

اس طرح، سمندری آکسیجیشن  اور ابتدائی جانوروں کے ارتقا کے درمیان میکانکی تعلق  ہمیشہ سے پر اسرار یت کا شکار رہا ہے۔

کیمبرین  ایکسپلوژن کے لیے سمندری ماحول  کے سازگار ہونے کے بارے میں  جاننے کے لیے، یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنہ کے محققین نے جنوبی چین کے یانگتزی بلاک میں کیمبرین دھاتی بلیک شیلز کے اضافی بیریم مواد اور آئسوٹوپ مرکبات کا تجزیہ کیا۔

اس تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی کہ ایڈیاکارن-کیمبرین منتقلی کے دوران  سمندری آکسیجیشن سے سلفائیڈ کے ساتھ  آکسیجن ملاپ کے ذریعے سلفیٹ کے ذخائر میں اضافہ  اور ساتھ ہی بارائٹ کے ذریعے بیریم کے ذخائر میں کمی واقع ہوئی۔