بیجنگ (شِنہوا) چینی محققین نے ایک اعلیٰ کارکردگی کا حامل تھرمو الیکٹرک مواد تیار کرلیا ہے جو پہننے والے الیکٹرانکس آلات میں بڑے پیمانے پراستعمال کیا جاسکتا ہے۔
یہ جدید مواد ہلکااور نرم ہے جو بجلی پیدا کرنے کے لئے درجہ حرارت کا فرق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری، جامعہ بائی ہانگ اور دیگر اداروں کی مشترکہ تحقیقی ٹیم کی یہ تحقیق حال ہی میں جریدے "نیچر" میں شائع ہوئی ہے۔
تحقیق کے مصنف اور آئی سی سی اے ایس کے محقق دی چھونگ آن نے کہا ہے کہ کئی کنڈکٹیو پولیمر تھرمو الیکٹرک مواد کے طور پر کام کر سکتے ہیں جب ان مادوں پر مختلف درجہ حرارت کا اطلاق کیا جاتا ہے تو مواد کے دونوں سروں کے درمیان ایک الیکٹروموٹیو قوت پیدا ہوجاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب اس مواد میں الیکٹرک سرکٹ قائم کرکے وولٹیج کا اطلاق کیا جاتا ہے تو مواد کے دونوں سروں کے درمیان مختلف درجہ حرارت پیدا ہوتے ہیں۔
دی نے کہا کہ یہ مظاہرہ تھرمو الیکٹرک بجلی کی پیداوار میں ہلکے پھلکے اور لچکدار پلاسٹک کے استعمال کا راستہ ہموار کرتا ہے جس سے چپکنے اور پہننے والے الیکٹرانکس آلات اور درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے کپڑوں میں پیشرفت کی راہ ہموار ہوتی ہے۔
اس مطالعے کے دوران تحقیقی ٹیم نے ایک تھرمو الیکٹرک مواد تیار کیا جسے پولیمرک ملٹی ہیٹروجنکشن کا نام دیا گیا ہے،اس کی تھرمو الیکٹرک خصوصیت ایک ہی درجہ حرارت میں کمرشل طور پر دستیاب مواد کی کارکردگی کی نسبت کہیں زیادہ ہے۔
اس کے علاوہ ٹیم نے یہ ثابت کیا ہے کہ پولیمرک ملٹی ہیٹروجنکشن کی ترکیب کوٹنگ سلوشن کے طریقہ کار سے مطابقت رکھتی ہے اور یہ وسیع پیمانے پر پلاسٹک تھرمو الیکٹرک کی ضرورت پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پہننے والی سستی تھرمو الیکٹرک ٹیکنالوجیز میں ترقی کو بھی ممکن بناتی ہے۔