چھانگ چُھون (شِنہوا) چینی محققین نے دو فکسڈ ونگز اورمتعدد روٹرز کے ساتھ ایک نئی قسم کا ڈرون تیار کیا ہے۔
چھانگ چُھون چھانگ گوانگ بوشیانگ یو اے وی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ، بائی - ونگ، ملٹی روٹرڈرون تیزی سے عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کرسکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق، یہ ہوا اور سردی کے خلاف زیادہ مزاحمت کا حامل ہے اور 5ہزار500میٹر کی بلندی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
کمپنی کے سربراہ بائی یو نے کہا کہ بغیر پائلٹ کی فضائی گاڑی سائز میں چھوٹی ہے، اس کا وزن ہلکا ہے اور اسمبل کرنا آسان ہے۔ یہ 2گھنٹے 12 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور اسے ایمرجنسی ریسکیو، پاور انسپیکشن، سروے اور میپنگ سمیت کئی ایک مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق، ڈرون کو دبئی ایئر شو 2023 اور 25ویں چائنہ ہائی ٹیک میلے میں پیش کیا گیا تھا۔