• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 3rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے بڑی آنت کے کینسرکے علاج کے لیے امیونو تھراپیٹک ایجنٹ تیارکرلیاتازترین

March 16, 2024

تیانجن (شِنہوا) چینی محققین نے بڑی آنت کے کینسر کے علاج کے لیے ایک نیا امیونو تھراپیٹک ایجنٹ تیار کیا ہے۔

تعلیمی جریدے  اے سی ایس نینو میں شائع ایک آرٹیکل کے مطابق تیانجن یونیورسٹی کے سکول آف لائف سائنسز  کے محقق لو چھون وان کا کہنا ہے کہ ٹیومر کے خلیوں میں کامیابی سے  داخل ہونے  کے بعد ایجنٹ ٹیومر کے خلیوں کو مارنے اور بڑی آنت کے ٹیومر کی نشوونما کو روکنے کے لیے ٹی سیل انفیکٹر کی فعالیت کو بڑھا سکتا ہے۔

لو نے کہا کہ ایجنٹ مدافعتی صلاحیت کو بڑھا تے ہوئے  بڑی آنت کے ٹیومر کی نشوونما کو روک سکتا ہے، جس کا عام خلیوں پر کوئی خاص اثر نہیں ہوتا۔

طویل تاخیر سے علامات سامنے آنے اور اعلی شرح اموات  کی وجہ سے  بڑی آنت کا کینسر، انسانی صحت کے لیے شدید خطرہ ہے۔ لو کے مطابق، مختلف تھراپیز میں، امیونو تھراپی کو  سب سے امید افزا علاج میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔