شنگھائی (شِنہوا) چین کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایک نئی قسم کا سمارٹ ریشہ تیار کیا ہے جو پلگ ان کئے بغیر روشنی خارج اور بجلی پیدا کرسکتا ہے۔
ریشہ وائرلیس طریقے سے توانائی جمع کرنے ، معلومات کے ادراک اور ترسیل سمیت افعال کو ضم کرتا ہے جبکہ اسے ٹیکسٹائلز میں بنایا جاسکتا ہے اور یہ چپس اور بیٹریوں کے بغیر چمک کا مظاہرہ کرنے سمیت ٹچ کنٹرول جیسے انسان اور کمپیوٹر کےرابطے کے افعال کا احساس کرسکتا ہے۔
سائنس جرنل میں حال ہی میں شائع شدہ اس تحقیق سے توقع کی جارہی ہے کہ لوگوں کے باہمی طور پر اور ماحول کے ساتھ تعلق کا انداز تبدیل ہوگا اور یہ سمارٹ ٹیکسٹائل کے اطلاق میں بہت اہمیت کا حامل ہوگا۔
سمارٹ ویئرایبل ڈیوائسز روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں اور یہ صحت کی نگرانی، ٹیلی میڈیسن، انسان او رکمپیوٹرکے رابطے اور دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔
روایتی غیرلچک دارسیمی کنڈکٹر اجزاء یا لچک دار پتلی فلم ڈیوائس کی نسبت ، سمارٹ ریشے سے بنے الیکٹرانک ٹیکسٹائلز زیادہ نرم ہیں۔
تاہم سمارٹ ریشے کی موجودہ ترقی پیچیدہ ملٹی ماڈیول انضمام کا استعمال کرتی ہے جو ٹیکسٹائلز کے حجم ، وزن اور سختی میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔
ڈونگ ہوا یونیورسٹی کے کالج آف میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ کی ایک تحقیقی ٹیم نے ایک تجربے کے دوران حادثاتی طور پر دریافت کیا تھا کہ ریشے ایک ریڈیو فیلڈ میں روشنی خارج کرتے ہیں۔