• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے چاول کا جینیاتی تغیرکا ڈیجیٹل نقشہ تیار کر لیاتازترین

October 17, 2023

شینژین(شِنہوا) چینی محققین نے چاول کے 10ہزار سے زیادہ نمونوں پر مبنی جینیاتی تغیر کا ڈیجیٹل  نقشہ تیار کیا ہے، جس سے چاول کی قدرتی  اقسام، خاص طور پر نایاب اقسام پر مزید تحقیق میں مدد ملے گی۔

چاول دنیا کی اہم ترین خوراک اور فصلوں میں سے ایک ہے۔ اس میں قدرتی طور پر پایا جانے والا فرق اس کی ممکنہ جینیاتی تبدیلی اور جدید افزائش کے لیے کلیدی جینیاتی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے زرعی جینومکس انسٹی ٹیوٹ شینژین کے محقق شانگ لیان گوانگ نے کہا کہ تازہ ترین تحقیقی نتائج  چاول پر تحقیق کے لیے ایک 'ڈیجیٹل نقشہ' کی طرح کام کرتے ہیں، جو اس  فصل کی افزائش کے بارے میں واضح رہنمائی فراہم کریں گے۔

اس نقشے کی مدد سے محققین نے انڈیکا اور جاپونیکا چاول کی کچھ اقسام کی درجہ بندی میں موجود غلطیوں کو درست کیا ہے، چاول کی مختلف ذیلی میں اقسام میں اہم فعال جینز کا وسیع پیمانے پر تجزیہ کیا اور ان میں بہترین قدرتی تغیرات کی نشاندہی کی ہے۔

نقشے کی بنیاد پر، محققین نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک آن لائن ڈیٹا بیس پلیٹ فارم بھی قائم کیا ہے  جو چاول پر تحقیق  کے لیے متعلقہ سائنسی اور تحقیقی خدمات فراہم کرتا ہے۔