• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے دوران حمل ہونے والی میٹابولک تبدیلیوں کاپتہ لگالیاتازترین

February 03, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنسدانوں نے  دوران حمل خواتین اور دیگر جانوروں میں رونما ہونے والی  میٹابولک تبدیلیوں کی خصوصیات کا پتہ چلایا ہے جس سے حمل کے دوران  مالیکولر اور سیلولر خرابی سے ہونے والی  بیماریوں  کامطالعہ کرنے میں مدد ملنے کی امید ہے۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ذیلی  ادارے انسٹی ٹیوٹ آف زوالوجی کے ماہر اور اس تحقیق کے  کاریسپانڈنگ  مصنف  ہوانگ شی  چھیانگ کے مطابق حمل سے  ڈرامائی میٹابولک تبدیلیاں  آتی ہیں،لیکن اس میٹابولک ری پروگرامنگ کی پیچیدگیاں خاص طور سے حاملہ خواتین اور دیگر جانوروں میں  واضح نہیں ہیں۔

ہوانگ نے کہا کہ ان موافقت پذیر تبدیلیوں کی خصوصیات اور طریقہ کار کو تلاش کرنا متعلقہ بیماریوں کی روک تھام کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

سائنو مولگس  بندر فزیالوجی، تولیدی خصوصیات اور حمل کے دورانیے کے لحاظ سے انسانوں سے  مماثلت  رکھنے کی وجہ  سے اس تحقیق میں استعمال کرنے کے لیے مثالی جانوروں کے ماڈل تھے ،تحقیق میں ماں میں حمل کے موافق  مختلف ٹشوز اور اعضا  میں ہونے والی تبدیلیوں پر  خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔