کنمنگ(شِنہوا) چینی محققین نے جنوب مغربی صوبے یوننان میں فنگس کی ایک نئی قسم ،کیسٹوڈرمایونگ پن جینس دریافت کی ہے۔
اکیڈمک جریدے مائیکو سائنس میں شائع اس تحقیق کے مطابق صوبے کے دالی بائی خود اختیارپریفیکچر کی یونگ پھنگ کاؤنٹی میں دریافت ہونے والی فنگس کی اس قسم کاپائلس مستقل اینولس کے ساتھ جھری دار ہے اور اس کا رنگ ہلکے نارنجی سرخ سے نارنجی سرخ تک ہے۔ فنگس کی اس نئی انواع کو اگست 2022 میں کنمنگ ایڈیبل فنگی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی ریسرچ ٹیم نے باؤتائی شان نیشنل فارسٹ پارک میں فیلڈ سروے کے دوران جمع کیا تھا۔ تحقیقی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ انواع سائٹو ڈرما جینس سے تعلق رکھتی ہےجو اس وقت 30 سے زیادہ معلوم اقسام پر مشتمل ہے۔