• Redford, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے جدید بیٹریوں کے لیے باکفایت ٹھوس الیکٹرولائٹ تیار کرلیتازترین

July 04, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی محققین نے کم کثافت اور بہترین انوڈ صلاحیت رکھنے والا ایک باکفایت سلفائیڈ ٹھوس الیکٹرولائٹ تیارکیا ہے جو سولڈ اسٹیٹ بیٹریوں کی تحقیق میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔

سولڈ اسٹیٹ بیٹریوں سے یہ توقع ہوگئی ہے اس سے  لیتھیم آئن بیٹریوں کی صلاحیت اور حفاظتی مسائل پر قابو پالیا جائے گا ۔ سلفائیڈ ٹھوس الیکٹرولائٹس تمام سولڈ اسٹیٹ بیٹریوں کی تیاری کا ایک اہم جزو ہے۔

تاہم  سلفائیڈ ٹھوس الیکٹرولائٹس کی قیمت عمومی طور پر 195 امریکی ڈالر فی کلوگرام سے زائد ہوتی ہے جو تجارتی بنیادوں کے لئے درکار 50 امریکی ڈالر فی کلوگرام سے کہیں زیادہ ہے۔ یہ مسئلہ سلفائیڈ ٹھوس الیکٹرولائٹس کی ترکیب کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جس کے لئے بڑی مقدار میں مہنگے لیتھیم سلفائیڈ (ایل آئی 2 ایس) کی ضرورت ہوتی ہے۔

یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چائنہ کے محققین نے ٹھوس الیکٹرولائٹ تیار کیا ہے۔ اس مواد کی ترکیب میں مہنگا لی 2 ایس درکار نہیں ہوتا اس لئے خام مال کی قیمت صرف 14.42 امریکی ڈالر فی کلوگرام ہے جو 50 امریکی ڈالر فی کلوگرام کی نسبت کافی کم ہے۔

ایل پی ایس او ٹھوس الیکٹرولائٹ کم کثافت، بہتری انوڈ صلاحیت  اور لاگت میں مضبوط مسابقت رکھتا ہے اس سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ تمام سالڈ اسٹیٹ بیٹریوں میں شاندار سائیکلنگ کی کارکردگی میں حصہ ڈالتے ہیں۔

یہ دریافت تمام سالڈ اسٹیٹ بیٹریوں کا عملی اطلاق بڑھانے میں اہم ہے۔

یہ تحقیق انگیونڈ ٹے کیمی جرنل کے انٹرنیشنل ایڈیشن میں شائع ہوئی ہے۔