فوژو (شِنہوا) چینی محققین نے کاشت شدہ ٹماٹروں میں سیلف پولی نیشن کا طریقہ کار دریافت کرلیاہے، جس سے ٹماٹر کی فصل کی پیداوار میں اضافےمیں مدد مل سکتی ہے۔ فوژیان ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی کے محققین نے دریافت کیا کہ ٹماٹر اپنے طور پر ٹرائیکومز کی نشوونما کرتے ہوئے پھولوں کی ساخت کو تبدیل کر سکتے ہیں،اس طرح ٹماٹر سیلف پولی نیشن کے ذریعے پیدواری شرح بڑھاتے ہیں۔
ٹماٹر اپنے نر اینتھر کے گرد ایک کون بنا کر اپنے پھولوں کی ساخت کو تبدیل کرسکتے ہیں، جس سے پولن آسانی سے سٹگما تک پہنچ سکتے ہیں،اینتھر کی کون بالوں کے گھچے سے مضبوطی سے جڑی رہتی ہے جنہیں زپر ٹرائیکونز کہا جاتا ہے۔
محققین نے ہومیوڈومین لیوسین زپرجینز کی نشاندہی کی جو ان ٹرائیکومز کی تشکیل کرتے ہوئے ٹماٹر کی اووری کی لمبائی کا تعین کرتے ہیں جس سے سیلف پولی نیشن کے تولیدی ڈھانچے کی نشوونما مربوط ہوتی ہے۔
اس تحقیقی ٹیم کے محقق وو من لیانگ نے کہا کہ پودوں میں سیلف پولی نیشن سے پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتاہے اوربہترین خصوصیات کی حامل پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔