بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے ایک ایسا جین دریافت کیا ہے جو گندم کی فصل کی پیداوار میں نمایاں نقصان کا باعث بننے والی بیماری ییلو موزیک کے خلاف مزاحمت کو بڑھا سکتا ہے۔
چائنہ سائنس ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق مٹی سے پیدا ہونے والے وائرس کی وجہ سے گندم کی ییلو موزیک بیماری چین میں عام ہے جسے وہیٹ ییلو موزیک وائرس (ڈبلیو وائی ایم وی) کہا جاتا ہے۔ اس بیماری کے خلاف بہترین دفاع گندم کی مزاحمتی اقسام کاشت کرنا ہے، جس کے لیے اینٹی وائرل خصوصیات کے حامل جین کے ذرائع تلاش کرنا انتہائی ضروری خیال کیا جاتا ہے۔
چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ذیلی ادارے انسٹی ٹیوٹ آف کراپ سائنس کے محققین نے جینوم ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ٹی اے ای آئی ایف4ای نامی ٹرانسلیشن انیشیشن فیکٹر جین پیدا کرتے ہوئے گندم کا ایک تبدیل شدہ مواد تیارکیا، اور اس کی تبدیل شدہ سنگل، ڈبل اور ٹرپل اقسام کاشت کیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ ڈبلیو وائی ایم وی سے متاثرہ صرف ٹرپل قسم نے وائرس کے خلاف مکمل مزاحمت دکھائی اوراس سے پیداوارمیں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہ ہوئی۔