بیجنگ (شِنہوا) چینی سائنس دانوں نے ویمپائر اسکوئڈ کی ایک نئی نسل دریافت کی ہے جو دنیا میں ویمپائر اسکوئڈ کی دوسری معروف قسم ہے۔
چینی اکیڈمی برائے سائنس کے ماتحت ساؤتھ چائنہ سی انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی کے محققین نے ستمبر 2016 میں بحیرہ جنوبی چین میں 800 سے 1000 میٹر کی گہرائی میں ویمپیروٹوتھیس انفرنالیس (وی انفرنالیس) سے ملتی جلتی ایک آبی مخلوق کا پتہ لگایا تھا۔
تحقیقی ٹیم نے اس نئی مخلوق اور وی انفرنالیس کے درمیان ایک شکلی اور فائلوجینیٹک تجزیہ کیا۔ جس کے نتائج سے علم ہوا کہ علم اشکال کے اعتبار سے دونوں میں کافی فرق ہے جس میں دم کی شکل، نچلی چونچ ، فوٹوفورس پوزیشن اسے وی انفرنالیس سے مختلف کرتی ہے۔ مائٹوکونڈریل سی او آئی اور نیوکلیئر لارج سب یونٹ رائبوسومل ڈی این اے سیکونسز کے فیلوجینیٹک تجزیے سے بھی اس میں واضح فرق نظر آیا۔
تحقیق کے مرکزی مصنف چھیو داجن نے بتایا کہ وی انفرنالیس کو ابتدائی طور پر 1903 میں جرمن میرین بائیولوجسٹ کارل چن نے دریافت کیا تھا اور یہ عمومی طور پر معتدل اور استوائی بحر الکاہل، بحر ہند اور بحر اوقیانوس میں 600 سے 900 میٹر کے درمیان رہتا ہے جہاں آکسیجن کی مقدار کافی کم ہے۔
اس نئی قسم کو ویمپیروتھیس سوڈوانفرنالیس چھیو، لیو اینڈ ہوانگ، ایس پی نوا کا نام دیا گیا ہے۔یہ تحقیق آن لائن جرنل زولوجیکل سسٹمیٹکس میں شائع ہوئی ہے۔