• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی محققین نے سمندری لہروں کے بہاؤ کی درست پیش گوئی کا نظام وضع کرلیاتازترین

January 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے انڈونیشین تھرو فلو (آئی ٹی ایف) کے لیے مصنوعی ذہانت (آے آئی )  پر تخمینہ جاتی اور پیش گوئی کا نظام تشکیل دیا ہے جس سے سات ماہ قبل سمندری لہروں کے بہاو کی درست پیش گوئی کی جاسکتی ہے۔آئی ٹی ایف بحرالکاہل کے بالائی سمندری پانیوں کا  انڈونیشیا کے سمندرکے ذریعے بحر ہند سے ملاپ ہے جو عالمی حدت /سالٹ کنویئر بیلٹ کی مین برانچ کے طور پر کام کرتا ہے۔ عددی سیمولیشن نظام کے موجودہ ماڈل کی وجہ سے محققین کے پاس  پہلے آئی ٹی ایف کی پیش گوئی کے بہترین طریقوں کی کمی تھی۔ اس نئی تحقیق میں، انسٹی ٹیوٹ آف اوشینولوجی، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور نانجنگ یونیورسٹی آف انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چینی محققین نے آئی ٹی ایف کے لیے تخمینہ جاتی اور پیش گوئی کا نظام وضع کرنے  کے لیے ڈیپ لرننگ پر مبنی سیٹلائٹ ڈیٹا اور اے آئی ماڈلز کا استعمال کیا۔