بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے آبنائے تائیوان میں مربوط ترقی کو وسعت دینےکے نئے طریقے تلاش کرنے کے لیے صوبہ فوجیان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا ہے۔
چینی ریاستی کونسل تائیوان کے امور دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ جب سے مرکزی حکام نے فوجیان صوبے میں آبنائے پار مربوط ترقی کا زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے،اسوقت سے مرکزی پارٹی اور حکومت کے متعلقہ محکموں نےفوجیان کے ساتھ بیان کردہ مختلف امور اور اقدامات کے موثر نفاذ کو فروغ دینے کے لی کام کا آغاز کیا ہے۔
چھن نے کہا کہ 2024 میں، مرکزی پارٹی اور حکومت کے متعلقہ محکمے مرکزی حکام کے فیصلے کے فریم ورک کے اندر اختراعی اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے صوبہ فوجیان پر زور دیا کہ وہ بنیادی ذمہ داریاں سنبھالنے سمیت امور نمٹانے میں اختراعی طرزعمل جاری رکھے اور ان اقدامات کے نفاذ کو فروغ دے۔