بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے نے خدمات کی تجارت میں تعاون کو مزید وسعت دے کر اسے میں پیشرفت پر اتفاق کیا ہے۔
وزارت کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق قریبی اقتصادی شراکت داری انتظامات کے تحت وزارت، متعلقہ محکموں اور ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد یہ معاہدہ ہوا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاہدے پر جلد از جلد دستخط اور اس پر عمل درآمد کے لیے ضروری تیاریوں اور منظوری کا طریقہ کار تیز کیا جائے گا۔
مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان 2003 میں قریبی اقتصادی شراکت داری انتظامات پر دستخط ہوئے تھے جس کے ذریعے سامان اور خدمات کی تجارت کو بندشوں سے آزاد کرکے نمایاں طور پر آسان بنایا گیا تھا۔
سی ای پی اے کے تحت چینی حکومت نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ ہانگ کانگ اور مکاؤ کے خصوصی انتظامی خطوں میں آنے والے مین لینڈ سیاحوں کے لیے ڈیوٹی فری خریداری کوٹے میں اضافہ کرے گی۔
واضح رہے کہ ہانگ کانگ نے پیر کو مادر وطن میں واپسی کی 27 ویں سالگرہ منائی تھی۔