• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ اپنی قرنطینہ کی ضروریات پوری کرنے والے تائیوان سے زرعی اور ماہی گیری کی مصنوعات درآمد کرے گاتازترین

April 29, 2024

بیجنگ (شِہنوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز(جی اے سی) نے کہا ہے کہ  وہ تائیوان سے چکوترےکےپھل اور دیگر زرعی و ماہی گیری کی مصنوعات کی درآمد کی منظوری دے گی  تاکہ  مین لینڈ کی قرنطینیہ کی ضروریات کو پوری کیا جاسکے۔یہ درآمدات سائنسی تجزیوں کی بنیاد  پر اور متعلقہ قوائدوضوابط کی روشنی میں کی جائیں گی۔

جی اے سی کے ڈپٹی چیف ژاؤ ژینگ لیان نےچینی  کو مِن تانگ پارٹی کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ جی اے سی، 1992 کے اتفاق رائے پر عمل پیرا ہونے اور "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت کرنے کی مشترکہ سیاسی بنیادوں پر مین لینڈ میں تائیوان کی زراعت اور ماہی گیری کی مصنوعات کی درآمدات کو دوبارہ شروع کرنے پر کو من تانگ  پارٹی اور متعلقہ حکام کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔

فو کُن ۔چھی کی قیادت میں وفد نے جی اے سی کا دورہ کیا۔

ژاؤ کا مزید کہنا تھا کہ جے اے سی، کے ایم ٹی اور تائیوان میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہےتاکہ تائیوان میں صنعت سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے ،انتظامی امورکو مضبوط کیا جاسکے اورعملی  اور اصلاحی اقدمات اٹھائے جا سکیں۔

اس موقع پر فو نے یہ امید ظاہر کی کہ تائیوان کی تمام صنعتوں کی مصنوعات بالخصوص اعلی سطح کی زرعی اور ماہی گیری کی مصنوعات کو مین لینڈ کی مارکیٹ میں کامیابی سے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔