بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے کوئی بھی چال اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتی کہ تائیوان چین کا حصہ ہے ۔
ریاستی کونسل تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے یہ بات جمہوریہ چیک کے نو منتخب صدر پیٹر پاول اور تائیوان کی رہنما تسائی انگ وین کے درمیان ٹیلی فو نک گفتگو کے بارے میں میڈیا رپورٹ پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ما نے کہا کہ اس طرح کی فون کال کااستعمال کرتے ہوئے تائیوان کی آزادی حاصل کرنے کی کوششیں عالمی طور پر تسلیم شدہ ون چا ئنہ پرنسپل کو نہیں توڑسکیں گی۔
ترجمان نے چیک حکومت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ ون چا ئنہ پرنسپل کو برقرار رکھے اور تائیوان سے متعلق معاملات کو مناسب طور پر نمٹائے۔