بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام سے آبنائے پار براہ راست مسافر پروازوں کی جلد از جلد بحالی کے لیے غیر معقول پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ ریاستی کونسل کے تائیوان اموردفتر کے ترجمان ما شیاؤ گوانگ نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈی پی پی حکام اپنے مفادات کے لیے مین لینڈ میں موجود تائیوانی ہم وطنوں کے بنیادی مفادات کو نقصان پہنچانے کے لیے سیاست بازی سے باز نہیں آتے۔ ترجمان نے ڈی پی پی حکام پر زور دیا کہ وہ لوگوں کی آراء پر دھیان دیں اور آبنائے پار کے اہلکاروں کے تبادلے کو آسان بنانے اور مین لینڈ پرموجود تائیوانی ہم وطنوں کے لیے گھر واپسی کے سفر کو یقینی بنانے کے لیے آبنائے پار براہ راست پروازوں پر عائد غیر معقول پابندیوں کو جلد از جلد ہٹا دیں۔ انہوں نے ڈی پی پی حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے پار ٹورازم کی بحالی میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے مختلف بہانوں کو ترک کردیں۔