• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کا تائیوان کی امتیازی تجارتی پابندیوں کے جواب میں تائیوانی کیمیکلز پر ترجیحی محصولات معطل کرنے کا فیصلہتازترین

December 21, 2023

بیجنگ (شِنہوا) تائیوان کی یکطرفہ، امتیازی تجارتی پابندیوں اور اقتصادی معاہدے کی خلاف ورزی کے  جواب میں چینی مین لینڈ نے تائیوان سے کچھ کیمیکلز پر محصولات میں کمی کو معطل کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ریاستی کونسل کے کسٹمز محصولات کمیشن نے ایک بیان میں بتایا کہ یکم جنوری 2024 سے تائیوان سے درآمد شدہ کیمیائی مصنوعات کی 12 اشیاء کو اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدے (ای سی ایف اے) میں طے شدہ ترجیح ٹیکس کی سہولت حاصل نہیں ہوگی۔ ان میں پروپیلین اور پیراکسیلین بھی شامل ہیں۔

اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدہ ایک جامع آبنائے پار اقتصادی معاہدہ ہے جس کا مقصد تجارتی رکاوٹیں کم کرنا ہے۔

بیان کے مطابق مین لینڈ مصنوعات پر پابندی اور ان میں رکاوٹ پیدا کرنے جیسے تائیوان کے تجارتی اقدامات اقتصادی تعاون فریم ورک معاہدہ کی خلاف ورزی ہے اس لئے کمیشن نے معاہدے کے تحت مذکورہ مصنوعات پر ٹیکس میں کمی کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمیشن نے تائیوان پر زور دیا کہ وہ مین لینڈ کے خلاف تجارتی پابندیاں ختم کرنے کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔