بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی( ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے علیحدگی پسندوں کے خلاف مین لینڈ کے تعزیری اقدامات کو غلط رنگ دینے کی مذمت کی ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ڈی پی پی حکام کے حالیہ بیانا ت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ڈی پی پی حکام نےجان بوجھ کر تائیوانی ہم وطنوں کی اکثریت کو "تائیوان کی آزادی" کے خواہاں سخت گیر علیحدگی پسندوں کی ایک قلیل تعدادکے ذریعے الجھایا ہوا ہے اورجاسوسی کی سرگرمیوں اور آبنائے تائیوان میں عوامی تبادلوں کے درمیان فرق کو دھندلا دیا ہے۔
ژو نے کہا کہ ڈی پی پی حکام نہ صرف تائیوان کے لوگوں کو دھوکہ دینے اور ڈرانے کے خواہاں ہیں بلکہ "تائیوان کی آزادی" کے حصول اور آبنائے پار تعلقات کو نقصان پہنچانے کے اپنے ارادوں کو بھی چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ترجمان نے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے بات چیت اور میل جول کے لیے سازگارماحول کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے کے دونوں اطراف کے درمیان معمول اور صحت مند تبادلوں کی پرزور حمایت کرتے ہیں اور قانون کے مطابق تائیوان کے ہم وطنوں کے جائز حقوق اور مفادات کا تحفظ کریں گے۔