• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کی امریکی مطالبے کو تسلیم کرنے پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی مذمتتازترین

May 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کو امریکہ کے ساتھ نام نہاد تجارتی منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس کے غیر ضروری مطالبات تسلیم کرنے کی مذمت کی ہے۔

 ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس میں اس خبر کے ردعمل میں کیا کہ امریکہ چین کے علاقے تائیوان کے ساتھ  "21ویں صدی کی تجارت پر تائیوانی اقدام " کے تحت معاہدوں کی پہلی کھیپ پر دستخط کرنے والا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ ہم ایسے ممالک کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں جن کے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات ہیں اور وہ  تائیوان کے ساتھ خود مختاری کے مضمرات  کے حامل یا سرکاری نوعیت کے کسی بھی معاہدے پر بات چیت کرتے ہیں۔