• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کی مصنوعات کے تائیوان داخلے میں ڈی پی پی کی رکاوٹیں غیر مقبول ہیں: ترجمانتازترین

April 11, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام کی جانب سے تائیوان میں مین لینڈ کی مقبول مصنوعات کو مارکیٹ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے اقدامات غیر مقبول ہیں۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات ایک پریس کانفرنس میں تائیوان کے ایسے صارفین کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر کہی جنہوں نے مین لینڈ کی مصنوعات کو "صارف دوست اور خوبصورت" ہونے پر سراہا لیکن مقامی مارکیٹ میں ان کی عدم دستیابی پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

ترجما ن نے کہا کہ یہ فطری ہے کہ نئی توانائی کاروں اور ڈرونز سمیت مین لینڈ مصنوعات تائیوان میں صارفین کے دل جیت سکتی ہیں کیونکہ ان میں جدید ٹیکنالوجیز اور متنوع پیشکشیں ہیں اور یہ  مکمل صنعتی چینزپر مبنی اور وسیع پیمانے پر مارکیٹ میں پسند کی جاتی ہیں جو عالمی مارکیٹ کی طلب بھی پوری کرتی ہیں۔

ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ڈی پی پی حکام مقامی صارفین کے انتخاب کے حق کا احترام کرنے سمیت ان کے فوری مفادات کا تحفظ کریں گے اور معیاری مصنوعات اور خدمات کی وسیع رینج تک ان کی رسائی کو یقینی بنائیں گے۔