• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کی شیامن۔ کِن مین کے پانیوں میں ساحلی محافظوں کی گشت کی حمایتتازترین

February 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کےایک ترجمان نے  ملک کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان میں کوسٹ گارڈ اتھارٹی کی جانب سے شیامن۔کِن مین کی سمندری حدودمیں باقاعدہ گشت شروع کرنےکےلیے اپنی بھرپورحمایت کا اظہارکیاہے۔

 ریاستی کونسل کے تائیوان امور  دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان  نے  تائیوان کی جانب سے 14 فروری کو  مین لینڈ کی  ایک ماہی گیر کشتی کو بے دخل کرنے،جس میں دو افراد  کی ہلاکت ہوئی تھی، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تائیوان میں متعلقہ حکام نے انسانی جانوں کے حوالے سے لاپرواہی اور منفی رویے کامظاہرہ کیا۔

  ترجمان نے کہاکہ اس واقعہ کی بدولت مین لینڈ میں معاشرے کے تمام طبقوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہاہے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے  ہم وطنوں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے جبکہ اس واقعہ نے آبنائے کے آرپار  کے تعلقات کو بری طرح سے  سبوتاژ کیا ہے۔

 ژو نےباور کرایا کہ مین لینڈ کوسٹ گارڈ حکام کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باقاعدہ  گشت  کے عمل کا نفاذ متعلقہ پانیوں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور مین لینڈ کے ماہی گیروں کی جان و مال کے تحفظ  کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔ ژو نے کہا، ہم دل سے ان کوششوں کی کھلے دل سے حمایت کرتے ہیں۔