بیجنگ (شِنہوا)چینی مین لینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کے جزیرے پرگمران کن معلومات پھیلانےاورمین لینڈ کوبدنام کرنے والے واقعی خوف پھیلا رہے ہیں جو قابلِ مذمت ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بِن ہوا نے یہ بات تائیوان سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا کے بااثرشخص کے بارے میں میڈیا کے استفسار کے جواب میں کہی، جس نے اپنے حالیہ دورۂ بیجنگ اور شنگھائی کے بارے میں تجربات شیئر کرتے ہوئے مین لینڈ پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ سوشل میڈیا کے باثر شخص کے ان خیالات کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی تاہم تائیوان میں انٹرنیٹ ٹرولز کی شدیدتنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ترجمان نے کہا کہ چینی مین لینڈ پسماندہ نہیں ہے بلکہ جو لوگ آنکھیں کھول کر جھوٹ بولتے ہیں حقیقت میں وہ بالکل پسماندہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنکھوں سے دیکھنا سو بار سننے سے بہتر ہے اسلئے ہم جزیرے کے لوگوں، خاص طور پر نوجوانوں کو چینی مین لینڈ کا دورہ کرنے اور خود اس جگہ کا تجربہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔