• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ کےتائیوان امورعہدیدار کی کومن تانگ پارٹی کی سابق چیئرپرسن سے ملاقاتتازترین

May 29, 2024

گوانگ ژو(شِنہوا)چینی مین لینڈ  کے تائیوان امور کے ایک اعلیٰ عہدیدار سونگ تاؤ نے   صوبے گوانگ ڈونگ کے شہرگوانگ ژو میں تائیوان کے مہمانوں کے نمائندوں سے ملاقات کی جنہوں نے آبنائے پار تبادلے کی تقریب میں شرکت کی تھی جن میں چینی کومن تانگ (کے ایم ٹی ) پارٹی کی سابق چیئرپرسن ہونگ ہسیوچھو بھی شامل ہیں۔  

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے کہا کہ قومی اتحاد کاراستہ ناقابل تنسیخ ہے اور قومی اتحاد یقیناََ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔

انہوں نے کہ کہ قطع نظراس کے کہ جزیرے کی کیا صورتحال ہے ،کون حکومت میں ہے  کو ئی بھی چیز قومی اتحاد کےعمل اور آبنائے  پارکے تعلقات  کی سمت  میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتی۔

انہوں نے تائیوان کے محب وطنوں سے کہا کہ وہ ایک چین اصول پر کاربند رہیں، اتحاد کے عزم پر مضبوطی سے قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ  تائیوان کی آزادی  کی خواہاں علیحدگی پسند قوتیں  تائیوان کے مفادات کو بیچنا اور نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔

سونگ تاؤ نے چینی قوم کے مشترکہ گھر کی حفاظت کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے  تائیوانی  رہنما کی آزادی  کے  متعلق اشتعال انگیز کارروائیوں اورچین سے علیحدگی  کی کوششوں کی بھرپور مخالفت کرنے  پر زور دیا۔

انہوں نے تائیوان کے محب وطن لوگوں  جو دوبارہ اتحاد کے خواہشمند ہیں سے کہا کہ وہ چینی قوم کی دیرپا فلاح و بہبود کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے قومی تجدید اور چینی جدیدیت کے عظیم مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اطراف کے لوگ ایک خاندان ہیں، قومی تجدید کے لیے ایک اچھا ماحول بنا نے کیلئے تائیوان کی آزادی  کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت  ، آبنائے پار امن و استحکام کی حفاظت اور آبنائے پار کے ہم وطنوں کے بنیادی مفادات کے تحفظ کی ضرورت ہے۔