• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ میں اعلی تعلیم کے ادروں کی تعداد 3 ہزار 117 تک پہنچ گئیتازترین

June 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت تعلیم نے نئی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق چینی مین لینڈ  میں اعلی تعلیم کی 3 ہزار ایک سو سترہ جامعات،کالجز اور دیگر ادارے موجود ہیں۔

وزارت کی طرف سے جاری فہرست کے مطابق  20 جون تک چینی مین لینڈ میں تیرہ سو آٹھ جامعات اور کالجز اور ایک ہزار پانچ سو ساٹھ پیشہ ورانہ اور فنی تربیت کے کالجز تھے جو گزشتہ سال کی نسبت بالترتیب 33 اور15 اضافہ ہے۔

فہرست کے مطابق مین لینڈ میں بالغوں کے 249 اعلی تعلیمی ادارے بھی موجود ہیں۔