• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ میں ہائی ویلیو ایجادات کے پیٹنٹ میں اضافہتازترین

February 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا) سال2023 کے اختتام تک چینی مین لینڈ پر موجود ہائی ویلیو ایجادات کے پیٹنٹ کی تعداد  16 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہوچکی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 25.7 فیصد زائد ہے۔

چین کے حقوقِ دانش کی قومی انتظامیہ کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس کےاختتام تک ہائی ویلیو ایجادات پیٹنٹ کی اوسط ملکیت بڑھ کر 11.8 پیٹنٹ فی 10ہزار افراد تک پہنچ چکی تھی۔

انتظامیہ نے اہم شعبوں میں پیشرفت پربھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2023 کے اختتام تک سٹریٹجک اعتبار سے ابھرتی صنعتوں میں حاصل کردہ مؤثر ہائی ویلیو ایجادات پیٹنٹ کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار تک پہنچ چکی تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 22.5 فیصد زائد اور کل تعداد کا 70 فیصد ہے۔

انتظامیہ کے مطابق پیٹنٹ میں اضافہ کاروباری اداروں کو تقویت دیتا ہے۔ ایسی مؤثر ایجاد پیٹنٹس کی تعداد گزشتہ برس کی نسبت 37.4 فیصد بڑھ کر 1 لاکھ 4 ہزار ہوچکی ہے جنہیں کاروباری ادارے مزید سرمایہ کے حصول میں بطور ضمانت استعمال کرسکتے ہیں۔