• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ میں تائیوان کے تاجروں کے لئے لالٹین میلے کا انعقادتازترین

February 25, 2024

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان امور دفتر اور ریاستی کونسل کے تائیوان امو دفتر نے تائیوان کے تاجروں کے لئے بیجنگ میں لالٹین میلے کا انعقاد کیا۔

دونوں دفاتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے تقریب سے خطاب میں تائیوان کے ہم وطنوں کو تہوار کی مبارکباد دی۔

سونگ نے کہا کہ چینی مین لینڈ کی مضبوط معاشی رفتار، اقتصادی ترقی میں مضبوط لچک، اعلیٰ معیار کی ترقی،  اصلاحات اور کھلے پن سے حاصل شدہ فوائد تائیوان کے ہم وطنوں اور تائیوان کے کاروباری اداروں کو مین لینڈ پر مزید مواقع مہیا کریں گے۔

انہوں نے آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ مشترکہ طور پر آبنائے پار تعلقات اور چینی قوم کے لئے ایک روشن مستقبل تخلیق کریں اور قومی اتحاد کا عظیم مقصد آگے بڑھائیں۔

تقریب میں تائیوان کے تاجرنمائندوں نے مین لینڈ سے رشتے مضبوط کرنے اور آبنائے پار تعلقات میں پرامن پیشرفت کی خواہش ظاہر کی۔

تقریب میں تقریباً 200 افراد نے شرکت کی جن میں تائیوان کی کاروباری برادری ، نوجوانوں اور کسانوں کے نمائندے شامل تھے۔