بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ نے چین کے تائیوان خطے کے نائب رہنما لائی چھنگ تی کے آبنائے پار جنگ کے خطرے پرتبصروں کی مذمت کی ہے۔
ریاستی کونسل تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ "تائیوان کی آزادی" کے حصول کا مطلب جنگ ہے۔
چھن نے یہ بات لائی کے حالیہ دعوے کے جواب میں کہی جس میں لائی نے کہا تھا کہ اگر وہ تائیوان کے لیڈر منتخب ہو جاتے ہیں تو آبنائے تائیوان میں جنگ کے امکانات کم ہوں گے۔
چھن نے کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام سختی سے "تائیوان کی آزادی" کے موقف پر قائم ہیں، جس سے آبنائے میں کشیدہ اور غیر مستحکم صورتحال میں اضافہ ہوا ہے اور تائیوان کو جنگ کے دہانے کی طرف دھکیل دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایک چین اصول کو برقرار رکھنا بین الاقوامی برادری کا مشترکہ اتفاق رائے ہے جبکہ "تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور امن کا تحفظ آگے بڑھنے کا صحیح راستہ ہے۔