• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مین لینڈ زلزلے سے متاثرہ تائیوان کی امداد کے لیے تیار ہے، ترجمانتازترین

April 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ  تائیوان کے علاقے میں 7.3 شدت کے زلزلے کے باعث تباہی کی صورتحال پر پوری توجہ دے رہی ہے اور آفات سے نمٹنے کے لیے امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفترکی ترجمان ژو فینگ لیان نے بدھ کو کہا کہ چینی مین لینڈ صورتحال پر انتہائی فکر مند ہے اور تباہی سے متاثرہ تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق بدھ کی صبح 7 بج کر 58 منٹ پر تائیوان کے ہوالین کے قریب سمندری علاقے میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد متعدد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔