بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نےکہا ہے کہ چینی مین لینڈ تائیوان میں حالیہ زلزلے سے متاثرہ ہوالین کے علاقے میں لوگوں کو عارضی مکانات اور اس سے متعلقہ دیگر سامان فراہم کرنے کےکاخواہاں ہے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ چینی مین لینڈ نے 3 اپریل کو ہوالین کے ساحل پر آنے والے 7.3 شدت کے شدید زلزلے پر گہری تشویش اور تعزیت کا اظہار کیاہے ۔
ژو فینگ لیان نے کہا کہ قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کو مستحکم، آسان اور آرام دہ عارضی گھروں کی اشد ضرورت کے پیش نظرمین لینڈ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ریڈ کراس تنظیموں کے ذریعے اس سے متعلقہ سامان عطیہ کرنے کے لیے تیار ہے اور امید ہےکہ متاثرین کو جلد یہ گھر فراہم کردئیے جائیں گے۔
ژو نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ہم وطن چینی قوم کے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ بڑی قدرتی آفات کا سامنا کرنے کے دوران ہمیشہ ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔