بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ نے تائیوان سے آبنائے تائیوان کے پار براہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے مین لینڈ کے ہوابازی حکام کی طرف سے تائیوان کے ساتھ خط و کتابت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مین لینڈ اور تائیوان میں کوویڈ-19 کی صورتحال مستحکم ہو چکی ہے، اس لیے یہ مناسب وقت ہے کہ دونوں کے درمیان پروازوں کو معمول کے مطابق دوبارہ شروع کیا جائے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ تائیوان آبنائے پار معمول کی پروازوں کی بحالی کے لیے مین لینڈ کے ساتھ مل کر کام کرے۔انہوں نے کہا کہ مین لینڈ کے 16 مقامات کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کو ترجیح دی جانی چاہیے جن میں تائیوانی ہم وطنوں کی درخواست پر چین کا جنوبی شہر گوانگژوبھی شامل ہو۔