• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مقننہ نےغیرمادی ثقافتی ورثے کےقانون پرعملدرآمد کا جائزہ شروع کردیاتازترین

May 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ ترین مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی نےغیرمادی ثقافتی ورثے سے متعلق قانون پرعملدرآمد کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

این پی سی کی قائمہ کمیٹی اگست تک جاری رہنے والے معائنہ کے اس عمل کو مکمل کرنے کے لیے ٹاسک فورسز کو مقامی علاقوں میں روانہ کرے گی یا صوبائی سطح کی مقننہ کویہ کام سونپا جائے گا۔

معائنہ کے عمل میں غیر مادی ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ سروے، وراثت، تشہیر اوراس قسم کے ثقافتی ورثے کے صحیح استعمال کے  پانچ پہلوؤں پر توجہ دی جائے گی۔