بیجنگ(شِنہوا) نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے مارچ 2023 میں ہونے والے سالانہ اجلاس کے دوران قانون سازوں کی طرف سے پیش کی گئی تمام 271 تجاویز کااین پی سی کی نو خصوصی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں جائزہ لیا گیا۔
اس عرصے کے دوران قانون سازوں کی طرف سے پیش کی گئیں کل 8ہزار314 تجاویزکو 204 اداروں کوبھیجا اورنمٹایا گیا جن پرنائبین کو فیڈ بیک بھی موصول ہوا۔ ان تجاویز میں سے 19 کو اہم سفارشات کے طور پرمنتخب کیا گیا اور این پی سی کی خصوصی کمیٹیوں کی نگرانی میں ان پرکارروائی عمل میں لائی گئی۔ تمام تجاویز میں سے تقریباً 46.5 فیصد نئے ترقیاتی ماڈل کی تشکیل تیز کرنے اوراعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول کے حوالے سے تھیں، تقریباً 15.9 فیصد عوامی فلاح و بہبود کی بہتری اور 11.9 فیصد سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملک کو متحرک کرنے اورجدیدیت کی مہم کے لیے مضبوط افرادی قوت کی تیاری سے متعلق تھیں۔