بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ قانون سازنے قومی مقننہ ،نیشنل پیپلزکانگریس (این پی سی) پر قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے پر زوردیا ہے۔ یہ مطالبہ 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے پہلے سیشن میں ورک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کیا۔
ملک کو ضرورت کے وقت کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ کے بغیر کسی بھی قانونی جدوجہد کی صورت میں صف اول کے کردار کا مطالبہ کرتے ہوئے لی ژانشو نے کہا کہ این پی سی کو قومی مقننہ کے طور پر اپنی سیاسی ذمہ داریاں نبھانا چاہئیں۔
5 مارچ کو شروع ہونے والا نیشنل پیپلز کانگریس کا سیشن 13 مارچ تک جاری رہےگا۔