• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مندوب کا اسرائیل اور فلسطین کے مابین مشترکہ سلامتی پر زورتازترین

November 29, 2022

اقوام متحدہ (شِنہوا) ایک چینی مندوب نے اسرائیلی  اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جون نے  کہا کہ اسرائیل اور فلسطین لازم و ملزوم ہمسایہ  ہیں جن کی سلامتی ایک دوسرے پر منحصر اور ناقابل تقسیم ہے۔

اگر ایک فریق کی سلامتی دوسرے کے عدم تحفظ پر مبنی ہے تو تشدد کی اس صورت حال سے نکلنا ناممکن ہوجائے گا اور سلامتی کے اس المیہ  پر قابو نہیں پایا جا سکتا۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ عالمی برادری کو فلسطین اور اسرائیل کے سیکورٹی خدشات پر یکساں توجہ دینی چاہیے اور دونوں فریقوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے کہ وہ مشترکہ سلامتی کے حصول کے لیے بات چیت اور تعاون کے ذریعے سب سے بڑا مشترکہ مئوقف تلاش کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ قابض طاقت کو مقبوضہ علاقے میں لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو مئوثر طریقے سے پورا کرنا چاہیے۔

چین کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں سلامتی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 2022 مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے لیے 2005 کے بعد سب سے ہلاکت خیز سال ہے۔ 

ژانگ نے کہا کہ چین  نے شہریوں پر تمام اندھا دھند حملوں کی مذمت اور بچوں کے خلاف سنگین خلاف ورزیوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

چین سیکورٹی فورسز کی جانب سے  طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مخالفت کرتا ہے اور اس تشدد کی تحقیقات اور اس کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔