• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی منڈی غیرملکی کاروبار کے لئے ہمیشہ کھلی رہے گی ، چینی وزیراعظمتازترین

April 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چینی منڈی ہمیشہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمپنیوں کے لیے کھلی رہے گی۔

انہوں نے یہ عزم امریکی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک سے  بیجنگ میں ملاقات کے دوران ظاہر کیا۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں ٹیسلا کی ترقی کو چین ۔امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی ایک کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ مساوات اور باہمی فوائد پر مشتمل تعاون دونوں ممالک کے بنیادی مفادات اور دونوں عوام کی مشترکہ توقعات کو پورا کرتا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی پر عمل کرنے اور دوطرفہ تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی کے فروغ میں چین کے ساتھ مزید کام کرے گا تاکہ دونوں ممالک اور دنیا کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں۔

وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ غیر ملکی سرمایہ سے چلنے والے کاروباری ادارے چین کی ترقی میں لازمی حصہ دار اور شراکت دار ہیں اور چین کی وسیع منڈی ہمیشہ ان کے لئے کھلی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین اپنے قول کی پاسداری کرے گا اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے لئے زیادہ سازگار کاروباری ماحول اور مضبوط تعاون کے لئے دیگر شعبوں کے علاوہ مارکیٹ تک رسائی اور خدمات میں اضافے کی اپنی کوششیں تیز کرے گا۔

اس موقع پر ایلون مسک نے کہا کہ ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری اپنی چینی ٹیم کی محنت اور دانشمندی کی بدولت ادارے کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی فیکٹری ہے اور ٹیسلا مزید باہمی مفید نتائج کے لئے چین کے ساتھ تعاون گہرا کرنے کو تیار ہے۔