بیجنگ (شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے ) اور پیپلز آرمڈ پولیس فورس (پی اے پی ایف) نے چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں 6.2 شدت کے زلزلے کے پیش نظر متعدد امدادی دستے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں تعینات کیے ہیں۔
پی ایل اے ویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے مطابق منگل کی صبح 4 بجے کمانڈ کے تقریباً 300 فوجی گانسو کی شدید متاثرہ جی شی شان کاؤنٹی پہنچے۔ انہیں سونپی گئی امدادی ذمہ داریوں میں متاثرین کی تلاش، امدادی کارروائیاں، اور سڑک کی صفائی شامل ہیں۔
پی اے پی ایف گانسو کور نے 300 سے زیادہ افسروں اور سپاہیوں کو متحرک کیا ہے اور 40 سے زائد گاڑیاں جی شی شان میں تعینات کی ہیں۔ ان کے تفویض کردہ کاموں میں افراد کو تلاش کرنا ، بچانا، زخمیوں کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنا، سڑکوں پر رکاوٹیں صاف کرنا اور پناہ گاہوں کے طور پر خیموں کا قیام شامل ہے۔