• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مصنوعات کی مقبولیت کی وجہ حکومتی سبسڈی نہیں ہے،ترجمان وزارت تجارتتازترین

May 16, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے واضح کیا ہے کہ عالمی منڈی میں نئی توانائی کی چینی مصنوعات کی مقبولیت حکومتی سبسڈی کے بجائے  ملکی کمپنیوں کی طویل المدتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کمپنیاں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے نئی توانائی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں اورسخت مارکیٹ مسابقت کے بعد انہوں ںے منفرد فوائد حاصل کیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کی نئی توانائی کی مارکیٹ مکمل طور پر مسابقت پر مبنی ہے اور مسابقت کا نتیجہ سب سے بہترین کی بقا اوراعلیٰ معیار کے کاروباری اداروں اور مصنوعات کی مسلسل ترقی کی صورت میں سامنے آتا ہے۔

صنعتی سبسڈی کی پالیسیوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کے طریقوں کی شروعات  مغرب سے ہوئی  اور دنیا بھرکے ممالک بڑے پیمانے پراپنی صنعتوں کو سبسڈی دیتے ہیں۔