• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم کا ایکسپریس وے حادثے کے بعد ہر ممکن امدادی سرگرمیوں پر زورتازترین

May 03, 2024

گوانگ ژو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گو چھنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں بدھ کو ایکسپریس وے پر پیش آئے حادثے کے بعد امدادی کاموں میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے ۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر می ژو میں جائے حادثہ پر ہنگامی ردعمل کے کام کی نگرانی کرتے ہوئے کہی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی ہدایات اور وزیراعظم لی چھیانگ کے کہنے پر ژانگ نے متعلقہ محکموں کے انچارج عہدیداروں کو جائے حادثہ پر بھیجنے کے کام کی نگرانی کی تاکہ امدادی اور آفات سے بچاؤ کے کاموں میں رہنمائی کی جا سکے۔

ژانگ کو جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں سے متعلق آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ زخمیوں کی عیادت کے لئے می ژو پیپلز اسپتال گئے جہاں ہر طرح کی طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے امدادی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے کاموں سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں انہوں نے بروقت امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے اور زخمیوں کو معذوری سے بچانے کی کوششوں پر زور دیا ۔

ژانگ نے کہا کہ تباہ شدہ سڑکوں کی مرمت اور ٹریفک روانی جلد از جلد بحال کرنے کی کوششیں کی جائیں  تاکہ عوام کو اس سے متعلق اطلاعات بروقت مہیا کی جاسکیں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اس سانحے سے سبق سیکھ کر قدرتی آفات کی روک تھام اور ردعمل کی صلاحیت بہتر بنانے ، لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور مجموعی طور پر معاشرتی استحکام یقینی بنانے کے لئے مزید کام کرنا چاہئے۔

ژانگ نے سیلابی موسم کے دوران  موسم کی قریبی نگرانی ، پیشگی انتباہ اور مشترکہ ہنگامی ردعمل مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ آفات کے نقصانات کم سے کم کئے جاسکیں۔