• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم کا اندارج شدہ کمپنیوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر زورتازترین

January 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے مارکیٹ کا اعتماد بڑھانے، سرمایہ مارکیٹ مستحکم کرنے اور اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی میں پیشرفت کے لئے اندارج شدہ کمپنیوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی نے بات بیجنگ میں اندراج شدہ کمپنیوں بارے میں ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

چینی نائب وزیراعظم ہی نے اندراج شدہ کمپنیوں کو درپیش مخصوص چیلنجز اورمسائل کوحل کرنےاورمعیاری اندراج شدہ اداروں کےساتھ تعاون بڑھانے کی کوششیں کرنے کی بھی ہدایت کی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان اداروں میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں پیشرفت سے سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور استحکام بڑھانے، جدید صنعتی نظام کے قیام کی کوشش تیز کرنے اور مارکیٹ کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اندراج شدہ اداروں کی کارکردگی میں بہتری اور ان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ ان کے کاروباری ڈھانچے اور طرز حکمرانی بہتر بنانے ، اعلیٰ درجے کی اندراج شدہ کمپنیوں کے فروغ اور ان کی سرمایہ کاری کی مالیت میں مسلسل اضافہ  کے لیےاقدامات کرنے چاہئے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ شعبے میں شہری ہاؤسنگ منصوبوں کے لئے فنانسنگ کوآرڈینیشن میکانزم قائم کرنے اور مخصوص فنانسنگ منصوبوں پرعمل درآمد  کے فروغ کی کوششیں کی جانی چاہئے۔