• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم کا بڑے حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوششوں پر زورتازترین

July 31, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ نے بڑے حادثات کی روک تھام کے لئے ہر ممکن کوششوں پر زور دیا ہے۔

ژانگ نے ایک اجلاس میں کہا کہ حالیہ حادثات سے سبق سیکھنا چاہئے، خدشات اور پوشیدہ خطرات کی درست تحقیقات اور اصلاح کی جانی چاہئے تاکہ کام کی جگہ پر ٹھوس حفاظتی اقدام کئے جا سکیں۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ محفوظ ترقی کے تصور کو مضبوطی سے قائم کرتے ہوئے بعد میں کوششیں کرنے کے خیال کو ختم کیا جائے، حادثات سے متاثرہ صنعتوں اور ہائی رسک پوائنٹس پر توجہ مرکوز کرنے اور گیس حادثات کے بار بار رونما ہونے والے واقعات کی سختی سے روک تھام کی جائے۔