بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے موسم بہار کے تہوار کے سفری رش کے دوران سفر کو زیادہ محفوظ اور آسان بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن، نائب وزیر اعظم ہی نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں سفری رش کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا، جسے چینی زبان میں "چھون یون" کہا جاتا ہے۔ انہوں نے چھون یون کے لیے تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سفری ضروریات کو پورا کرنے، سردموسم اور ارضیاتی آفات کے لیے نگرانی اور قبل از وقت وارننگ کے نظام کو مضبوط بنانے، مسافروں کے لیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور فرنٹ لائن ورکرز کے لیے کام اور رہنے کےبہتر ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہیے۔