شنگھائی(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے ملک کی برانڈ بلڈنگ کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ نے یہ بات شنگھائی میں جاری 2023 چائنہ برانڈ ڈے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر چائنہ برانڈ ڈیویلپمنٹ پر بین الاقوامی فورم میں تقریر کرتے ہوئے کہی۔
ڈنگ نے کہا کہ چین نے برانڈ کے فروغ اور ترقی پر اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف کرایا ہے اور ملک کے اپنے معروف برانڈز بنائے ہیں جس میں چینی برانڈز مسلسل مقبولیت ،وقار اور اثر و رسوخ حاصل کر رہے ہیں۔
انہوں نے برانڈ کے فروغ اور ترقی کے طریقہ کار کو بہتر بنانے، کاروباری اداروں کو برانڈ بلڈنگ میں چینی ثقافت سے متعلق عناصر کو شامل کرنے کی ترغیب دینے اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی جیسی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنے پر زور دیا۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ برانڈ سے متعلق دانشورانہ ملکیت کے حقوق کے بین الاقوامی قوانین اور معیارات کو بہتر بنانے، برانڈ بلڈنگ کے لئے مواصلات کو آسان بنانے اور عالمی سطح پر برانڈز کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔
فورم میں شرکت سے قبل ڈنگ نے برانڈ کی ترقی پر ایک نمائش کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان کے ساتھ بات چیت کی۔
2023چائنہ برانڈ ڈے کی تقریبات بدھ کو شنگھائی میں شروع ہوئیں اور 14 مئی تک جاری رہیں گی۔
ان تقریبات کا انعقاد نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت زراعت و دیہی امور اور کئی دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے مشترکہ طور پر کیا جاتا ہے۔