لان ژو (شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گو ژونگ نے غربت کے خاتمے کے لئے ٹھوس کوششوں پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے ر کن لیو نے ان خیالات کا اظہار پیر سے بدھ تک چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی اور گانسو میں معائنہ جاتی و تحقیقی دورے کے موقع پر کیا۔
لیو نے غربت کی طرف لوٹنے سے بچاؤ کے لئے متعدد اقدامات کی فعال نگرانی کو مضبوط بنانے، فوری شنا خت اور ردعمل میکانزم کو بہتر کرنے، بروقت اور ہدف پر مبنی معاونت کی فراہمی اور خطرات کو درست طور پر روکنے اور کم کرنے پر زور دیا۔
لیو نے کہا کہ دیہی حیات سازی کے لئے اہم کاؤنٹیز کی ترجیحی حمایت بڑھانے کے لئے بھی کوششیں کی جانی چاہئیں۔نقل مکانی سے متعلقہ معاونت کو بہتر بنانا چاہئے تاکہ غربت سے نکالے گئے علاقوں میں بہتر ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔
لیو نے کہا کہ غربت سے نکالے گئے لوگوں کو اپنی آمدنی میں اضافہ جاری رکھنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے صنعتی اور روزگار بارے مدد میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔