• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی نائب وزیر اعظم کا غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو مستحکم کرنے پر زورتازترین

January 30, 2024

شی جیاژوانگ(شِنہوا) چین کے نائب وزیر اعظم لیو گوژونگ نے غربت کے خاتمے کی کامیابیوں کو تسلسل کے ساتھ مستحکم کرنے اور دیہی احیاء میں خاطر خواہ پیش رفت کے لیے کوششوں پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ  کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے یہ بات  چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے ایک معائنہ کے دورے کے دوران کہی۔

نائب وزیر اعظم ژانگ جیاکو شہر گئے اور غربت کے دلدل سے نکالے گئے مقامی لوگوں اور دیہات میں تعینات کارکنوں سے ملاقات کی۔

 انہوں نے کہا کہ لوگوں کو غربت کی طرف لوٹنے سے روکنے  کی غرض سے صنعتی ترقی اور روزگار میں توسیع کے ذریعے ان کے لیے تعاون بڑھانے کے ایک طریقہ کار کو نافذ کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔

   لیو نے دیہی صنعتوں کو ترقی دینے اور ہم آہنگ اور خوبصورت دیہاتوں کی تعمیر سے متعلق کام کے بارے میں بھی  معلومات حاصل کیں۔

   دیہی احیاء کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے اناج کی پیداوار کو یقینی بنانے اور دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر زور دیا۔